Friday, March 18, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:153, Total Hadith no: 2689

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ سُلَامَی عَلَيْهِ صَدَقَةٌ کُلَّ يَوْمٍ يُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ يُحَامِلُهُ عَلَيْهَا أَوْ يَرْفَعُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ وَالْکَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ وَکُلُّ خَطْوَةٍ يَمْشِيهَا إِلَی الصَّلَاةِ صَدَقَةٌ وَدَلُّ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ

اسحق بن نصر، عبدالرزاق، معمر، ہمام، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا انسان کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ روزانہ واجب ہوتا ہے، کوئی شخص کسی کی سواری میں مدد کرے، اس کو اس پر چڑھائے یا اس کا اسباب اس پر رکھوا دے تو یہ بھی صدقہ ہے اور کسی سے اچھی بات کہنا بھی صدقہ ہے، اور ہر قدم جو نماز کیلئے بڑھے وہ بھی صدقہ ہے، اور کسی مسافر کو راستہ بتانا، یہ سب صدقہ کی قسمیں ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = سفر میں اپنے ساتھی کا سمان اٹھانے کی برتری کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  153
ٹوٹل حدیث نمبر  2689


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment