Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:452, Total Hadith no: 2988

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَکَانَ أَجْوَدُ مَا يَکُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَکَانَ جِبْرِيلُ يَلْقَاهُ فِي کُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَرَوَی أَبُو هُرَيْرَةَ وَفَاطِمَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ جِبْرِيلَ کَانَ يُعَارِضُهُ الْقُرْآنَ

محمد بن مقاتل عبد ﷲ یونس زہری عبید ﷲ بن عبد ﷲ ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے اور ہمیشہ سے زیادہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم رمضان میں جب جبرئیل آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ملتے تھے سخی ہو جاتے تھے اور آپ ان سے قرآن کریم کا دور کرتے جب آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے جبرئیل ملتے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فائدہ پہنچانے میں تیز ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے تھے عبد ﷲ اور معمر نے بھی اسی سند کے ساتھ اس جیسی روایت کی ہے اور حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی ﷲ عنہا نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے بجائے یدارسہ القرآن کے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ أَنَّ جِبْرِيلَ کَانَ يُعَارِضُهُ الْقُرْآنَ



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = فرشتوں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  452
ٹوٹل حدیث نمبر  2988


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment