Tuesday, March 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:103, Total Hadith no: 2639

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ قَالَ رَجَعْنَا مِنْ غَزْوَةِ تَبُوکَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ إِنَّ أَقْوَامًا بِالْمَدِينَةِ خَلْفَنَا مَا سَلَکْنَا شِعْبًا وَلَا وَادِيًا إِلَّا وَهُمْ مَعَنَا فِيهِ حَبَسَهُمْ الْعُذْرُ وَقَالَ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ مُوسَی بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الْأَوَّلُ أَصَحُّ

احمد بن یونس، زہیر، حمید، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ ہم غزوہ تبوک سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ واپس لوٹے تو فرمایا کہ کچھ لوگ مدینہ میں ہمارے پیچھے رہ گئے ہیں، وہ ایسے ہیں کہ جس درے میں یا جس میدان میں ہم جائیں، وہ ضرور اس میں ہمارے ساتھ ہوں گے- ان کو کسی عذر نے روک لیا ہے اور موسیٰ نے یہ روایت حماد، حمید، موسیٰ بن انس، حضرت انس سے نقل کی، ہے لیکن امام بخاری نے فرمایا ہے، کہ پہلی سند زیادہ صحیح ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = اس شخص کا بیان جس کو کوئی عذر جہاد سے مانع ہو۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  103
ٹوٹل حدیث نمبر  2639


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment