Friday, March 18, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:176, Total Hadith no: 2712

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الْبَخِيلِ وَالْمُتَصَدِّقِ مَثَلُ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا جُبَّتَانِ مِنْ حَدِيدٍ قَدْ اضْطَرَّتْ أَيْدِيَهُمَا إِلَى تَرَاقِيهِمَا فَكُلَّمَا هَمَّ الْمُتَصَدِّقُ بِصَدَقَتِهِ اتَّسَعَتْ عَلَيْهِ حَتَّى تُعَفِّيَ أَثَرَهُ وَكُلَّمَا هَمَّ الْبَخِيلُ بِالصَّدَقَةِ انْقَبَضَتْ كُلُّ حَلْقَةٍ إِلَى صَاحِبَتِهَا وَتَقَلَّصَتْ عَلَيْهِ وَانْضَمَّتْ يَدَاهُ إِلَى تَرَاقِيهِ فَسَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فَيَجْتَهِدُ أَنْ يُوَسِّعَهَا فَلَا تَتَّسِعُ.

موسیٰ بن اسمعیل، وہیب، ابن طاؤس، طاؤس کے والد ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا بخیل اور سخی کی مثال ان دو آدمیوں کی طرح ہے جن کے بدن پر لوہے کے اس قدر تنگ دو جبے ہوں جس سے ان کے ہاتھ انکی گردنوں کی طرف کھینچ گئے ہوں پھر جب کبھی سخی صدقہ دینے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ جبہ اس کے جسم پر پھیلتا جاتا ہے، یہاں تک کہ جسم کے نیچے لٹکنے لگتا ہے، اور جب کبھی بخیل صدقہ دینے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس عبا کاهرحلقہ اپنے پاس والے حلقہ سے ملتا جاتا ہے، اور اس کے جسم پر سکڑتا جاتا ہے، اور اسکے ہاتھ اس کی گردن سے مل جاتے ہیں پھر انہوں نے آپ کو یہ کہتے سنا کہ وہ اسکو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، مگر اس کے ہاتھ دراز اور کشادہ نہیں ہو سکتے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = سرور عالم کی زرہ اور قمیص کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  176
ٹوٹل حدیث نمبر  2712


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment