Friday, March 18, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:173, Total Hadith no: 2709

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَی أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَکَّةَ تَخَلَّفَ مَعَ أَصْحَابٍ لَهُ مُحْرِمِينَ وَهُوَ غَيْرُ مُحْرِمٍ فَرَأَی حِمَارًا وَحْشِيًّا فَاسْتَوَی عَلَی فَرَسِهِ فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ أَنْ يُنَاوِلُوهُ سَوْطَهُ فَأَبَوْا فَسَأَلَهُمْ رُمْحَهُ فَأَبَوْا فَأَخَذَهُ ثُمَّ شَدَّ عَلَی الْحِمَارِ فَقَتَلَهُ فَأَکَلَ مِنْهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَی بَعْضٌ فَلَمَّا أَدْرَکُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلُوهُ عَنْ ذَلِکَ قَالَ إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أَطْعَمَکُمُوهَا اللَّهُ وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ فِي الْحِمَارِ الْوَحْشِيِّ مِثْلُ حَدِيثِ أَبِي النَّضْرِ قَالَ هَلْ مَعَکُمْ مِنْ لَحْمِهِ شَيْئٌ

عبد ﷲ بن یوسف، مالک، ابوالنضر (عمر بن عبید ﷲ کے آزاد کردہ غلام) نافع (ابو قتادہ انصاری کے آزاد کردہ غلام) ابوقتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک مرتبہ حج کیلئے گئے اور جب مکہ کے راستے میں پہنچے تو اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہ گئے، در آنحالیکہ خود غیر محرم تھے، جب انہوں نے ایک گورخر دیکھا، تو اپنے گھوڑے پر سوار ہوگئے، اور اپنے ساتھیوں سے اپنا کوڑا مانگا، انہوں نے انکار کیا، پھر اپنا نیزہ مانگا، پھر بھی انہوں نے انکار کیا، پھر انہوں نے خود اپنے گھوڑے سے اتر کر کوڑا اور نیزہ لے لیا، اور گورخر پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا، جس کو آپ کے بعض ساتھیوں نے کھایا، اور بعض نے انکار کیا، جب یہ واقعہ آنحضرت کو اطلاع دیکر گورخر کے گوشت کھانے کا مسئلہ پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا، یہ تو ایک غذا تھی، جو ﷲ نے تمہیں دی زید، بن اسلم عطار بن یسار سے گورخر کے متعلق بواسطہ ابوقتادہ ابوالنضر کی حدیث کے مثل روایت کرتے ہیں اس میں اسی طرح ہے کہ آپ نے فرمایا کیا تمہارے پاس کچھ گوشت بچا ہوا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = جہاداورسیرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
باب = نیزہ بازی کے متعلق بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  173
ٹوٹل حدیث نمبر  2709


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment