Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:447, Total Hadith no: 2983

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ يَأْتِيکَ الْوَحْيُ قَالَ کُلُّ ذَاکَ يَأْتِينِي الْمَلَکُ أَحْيَانًا فِي مِثْلِ صَلْصَلَةِ الْجَرَسِ فَيَفْصِمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُ مَا قَالَ وَهُوَ أَشَدُّهُ عَلَيَّ وَيَتَمَثَّلُ لِي الْمَلَکُ أَحْيَانًا رَجُلًا فَيُکَلِّمُنِي فَأَعِي مَا يَقُولُ

فروہ علی بن مسہر ہشام بن عروہ ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ حارث بن ہشام رضی ﷲ عنہ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس وحی کیسے آتی ہے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہر کسی وحی میں فرشتہ آتا ہے کبھی گھنٹہ جیسی آواز میں جب وہ وحی ختم ہوتی ہے تو میں اسے جو فرشتہ نے کہا یاد کر چکا ہوتا ہوں اور یہ وحی میرے اوپر بہت سخت ہے اور کبھی فرشتہ انسان کی شکل میں آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے تو میں اس بات کو یاد کرلیتا ہوں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = فرشتوں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  447
ٹوٹل حدیث نمبر  2983


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment