کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
قرشی عدوی ابوحفص حضرت عمر بن خطاب کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3421
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ح و قَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ وَکَهْمَسُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَا حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی أُحُدٍ وَمَعَهُ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ قَالَ اثْبُتْ أُحُدُ فَمَا عَلَيْکَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدَانِ
مسدد یزید بن زریع سعید خلیفہ محمد بن سوار کہمس بن منہال سعید قتادہ حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک روز رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے اور آپ کے ہمراہ حضرات ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی تھے پس احد حرکت کرنے لگا مسرت میں جھومنے لگا جس پر آپ نے اس پر ایک ٹھوکر لگائی اور فرمایا اے احد ٹھیرجا اس لئے کہ تیرے اوپر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment