کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
قرشی عدوی ابوحفص حضرت عمر بن خطاب کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3425
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَا سَمِعْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَمَا رَاعٍ فِي غَنَمِهِ عَدَا الذِّئْبُ فَأَخَذَ مِنْهَا شَاةً فَطَلَبَهَا حَتَّی اسْتَنْقَذَهَا فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ الذِّئْبُ فَقَالَ لَهُ مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ لَيْسَ لَهَا رَاعٍ غَيْرِي فَقَالَ النَّاسُ سُبْحَانَ اللَّهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي أُومِنُ بِهِ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَمَا ثَمَّ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ
عبد ﷲ لیث عقیل ابن شہاب سعید بن مسیب و ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک بار رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ایک چرواہا اپنی بکریوں کے ریوڑ میں تھا کہ ایک بھیڑیئے نے اس ریوڑ پر حملہ کیا اور اس میں سے ایک بکری اٹھا لے گیا اس چرواہے نے اس کا پیچھا کیا اور اس بکری کو اس سے چھین لیا تو بھیڑیئے نے چرواہے سے کہا کہ درندے والے (یعنی قیامت کے) دن اس کا کون نگہبان ہو گا؟ جس روز بجز میرے اس کا کوئی چرانے والا نہ ہو گا لوگوں نے (یہ واقعہ سن کر) کہا سبحان ﷲ (بھیڑیا اور باتیں کرتا ہے) رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ میں اور ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی اس پر ایمان لائے ہیں حالانکہ حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ وہاں موجود نہ تھے-
No comments:
Post a Comment