کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3487
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَکُثْنَا حِينًا مَا نُرَی إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَا نَرَی مِنْ دُخُولِهِ وَدُخُولِ أُمِّهِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن العلا ابراہیم بن یوسف بن ابی اسحاق یوسف ابواسحق اسود بن یزید حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اور میرا بھائی یمن سے (مدینہ میں) آئے اور ایک عرصہ تک (مدینہ میں) قیام کیا ہم ہمیشہ یہ ہی خیال کرتے رہے کہ حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اہل بیت رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ایک آدمی ہیں اس لئے کہ ہم عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور ان کی ماں کو اکثر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آتے جاتے دیکھتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment