کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر
3488
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا الْمُعَافَی عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ أَوْتَرَ مُعَاوِيَةُ بَعْدَ الْعِشَائِ بِرَکْعَةٍ وَعِنْدَهُ مَوْلًی لِابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَی ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ دَعْهُ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حسن معانی عثمان ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ امیر معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عشاء کے بعد ایک رکعت وتر پڑھا ان کے پاس حضرت ابن عباس کا ایک آزاد کردہ غلام بیٹھا تھا اس نے ابن عباس سے آ کر کہا دیکھئے حضرت معاویہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ایک رکعت وتر پڑھتے ہیں حضرت ابن عباس نے فرمایا ان کو کچھ نہ کہو اس لئے کہ وہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment