Saturday, April 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:788, Total Hadith no: 3324


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3324
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ يَدَيْهِ رِکْوَةٌ فَتَوَضَّأَ فَجَهِشَ النَّاسُ نَحْوَهُ فَقَالَ مَا لَکُمْ قَالُوا لَيْسَ عِنْدَنَا مَائٌ نَتَوَضَّأُ وَلَا نَشْرَبُ إِلَّا مَا بَيْنَ يَدَيْکَ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي الرِّکْوَةِ فَجَعَلَ الْمَائُ يَثُورُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ کَأَمْثَالِ الْعُيُونِ فَشَرِبْنَا وَتَوَضَّأْنَا قُلْتُ کَمْ کُنْتُمْ قَالَ لَوْ کُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ لَکَفَانَا کُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً
موسیٰ عبدالعزیز حصین سالم بن ابی جعد حضرت جابر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عبد ﷲ سے بیان کرتے ہیں کہ حدیبیہ کے واقعہ میں لوگ پیاسے تھے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی ایک چھاگل تھی جس سے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے وضو کیا- جب آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وضو کر چکے تو لوگ اس کی طرف جھکے- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارا کیا حال ہے؟ عرض کیا ہمارے پاس وضو کرنے اور پینے کے لئے پانی نہیں ہے، صرف یہی پانی ہے- جو آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی چھاگل میں ہے- جو کافی نہیں ہو سکتا- یہ سن کر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ چھاگل پر رکھ دیا اور پانی اس کے اندر سے ابلنے لگا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان میں سے گویا پانی کے چشمے جا ری ہو گئے- چناچہ ہم سب نے پیا اور وضو کیا میں نے دریافت کیا- تم سب کتنے آدمی تھے؟ حضرت جابر نے کہا کہ اگر ہم ایک لاکھ ہوتے تب بھی وہ پانی کافی ہوتا- اس وقت ہم پندرہ سو تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment