کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3323
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ يَزِيدَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَقَامَ مَنْ کَانَ قَرِيبَ الدَّارِ مِنْ الْمَسْجِدِ يَتَوَضَّأُ وَبَقِيَ قَوْمٌ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِخْضَبٍ مِنْ حِجَارَةٍ فِيهِ مَائٌ فَوَضَعَ کَفَّهُ فَصَغُرَ الْمِخْضَبُ أَنْ يَبْسُطَ فِيهِ کَفَّهُ فَضَمَّ أَصَابِعَهُ فَوَضَعَهَا فِي الْمِخْضَبِ فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ کُلُّهُمْ جَمِيعًا قُلْتُ کَمْ کَانُوا قَالَ ثَمَانُونَ رَجُلًا
عبد ﷲ یزید حمید حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا (ایک دفعہ) نماز کا وقت آ گیا- تو پانی نہ تھا جس شخص کا گھر مسجد کے قریب تھا- وہ وضو کرنے چلا گیا- اور کچھ آدمی باقی رہ گئے- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن پتھر کا لایا گیا- جس میں کچھ پانی تھا- آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے اندر پھیلانا چاہا لیکن وہ برتن چھوٹا تھا- آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس میں اپنا ہاتھ نہ پھیلا سکے- تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ملا لیں- اور ان کو اس برتن کے اندر رکھ لیا- پس تمام آدمیوں نے وضو کر لیا میں نے پوچھا وہ گ کتنے تھے حضرت انس نےفرمایا اسی(80) آدمی تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment