Saturday, April 9, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:587, Total Hadith no: 3123


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
یزفون یعنی تیز چلنے کا بیان
حدیث نمبر
3123
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَرْحَمُ اللَّهُ أُمَّ إِسْمَاعِيلَ لَوْلَا أَنَّهَا عَجِلَتْ لَکَانَ زَمْزَمُ عَيْنًا مَعِينًا قَالَ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَمَّا کَثِيرُ بْنُ کَثِيرٍ فَحَدَّثَنِي قَالَ إِنِّي وَعُثْمَانَ بْنَ أَبِي سُلَيْمانَ جُلُوسٌ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ مَا هَکَذَا حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَلَکِنَّهُ قَالَ أَقْبَلَ إِبْرَاهِيمُ بِإِسْمَاعِيلَ وَأُمِّهِ عَلَيْهِمْ السَّلَام وَهِيَ تُرْضِعُهُ مَعَهَا شَنَّةٌ لَمْ يَرْفَعْهُ
احمد بن سعید ابوعبید ﷲ وہب بن جریر ان کے والد ایوب عبد ﷲ بن سعید بن جبیر ان کے والد حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ اسمٰعیل کی والدہ پر رحم فرمائے اگر وہ جلدی نہ کرتیں تو زمزم ایک جاری چشمہ ہوتا انصاری کہتے ہیں کہ ہم سے ابن جریج نے بیان کیا رہے کثیر بن کثیر تو انہوں نے یہ بیان کیا کہ میں اور عثمان بن ابی سلیمان سعید بن جبیر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا کہ ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے مجھ سے ایسے بیان نہیں کیا بلکہ یہ فرمایا کہ ابراہیم اسمٰعیل اور ان کی والدہ کو لے کر آئے اور وہ انہیں دودھ پلاتی تھیں اور ان کے ساتھ ایک چھوٹی سی مشک بھی تھی اس حدیث کو انہوں نے مرفوعا بیان نہیں کیا پھر ہاجرہ اور اسمٰعیل کو حضرت ابراہیم علیہ السلام لے کر آئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment