کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
اسلام میں نبوت کی علامتوں کا بیان
حدیث نمبر
3322
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُبَارَکٍ حَدَّثَنَا حَزْمٌ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَانْطَلَقُوا يَسِيرُونَ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلَمْ يَجِدُوا مَائً يَتَوَضَّئُونَ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَجَائَ بِقَدَحٍ مِنْ مَائٍ يَسِيرٍ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ مَدَّ أَصَابِعَهُ الْأَرْبَعَ عَلَی الْقَدَحِ ثُمَّ قَالَ قُومُوا فَتَوَضَّئُوا فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ حَتَّی بَلَغُوا فِيمَا يُرِيدُونَ مِنْ الْوَضُوئِ وَکَانُوا سَبْعِينَ أَوْ نَحْوَه
عبدالرحمن بن مبارک حزم حسن حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اپنے کسی سفر میں باہر تشریف لے گئے- آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی ہمراہی میں آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ اصحاب بھی تھے- چلتے چلتے نماز کا وقت آ گیا تو ان کو وضو کرنے کے لئے پانی نہیں ملا- ان میں سے ایک شخص گیا اور ایک پیالہ جس میں تھوڑا سا پانی تھا لے آیا اس کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے لیا اور وضو فرمایا اس کے بعد آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنی چار انگلیاں پیالہ کے اوپر رکھ دیں اور فرمایا کھڑے ہو جاؤ اور وضو کرو چناچہ لوگوں نے وضو کرنا شروع کیا یہاں تک کہ سب لوگوں نے وضو کر لیا اور وہ سب ستر یا ستر کے قریب آدمی تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment