Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1412,TotalNo:3948


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
قبیلہ جہینہ کی قوم حرقات کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا اسامہ بن زید کو بھیجنا۔
حدیث نمبر
3948
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الْأَکْوَعِ يَقُولُ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنْ الْبُعُوثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ مَرَّةً عَلَيْنَا أَبُو بَکْرٍ وَمَرَّةً عَلَيْنَا أُسَامَةُ وَقَالَ عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ يَقُولُ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَخَرَجْتُ فِيمَا يَبْعَثُ مِنْ الْبَعْثِ تِسْعَ غَزَوَاتٍ عَلَيْنَا مَرَّةً أَبُو بَکْرٍ وَمَرَّةً أُسَامَةُ
قتیبہ بن سعید، حاتم یزید بن ابی عبید، سلمہ بن اکوع رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شریک رہا اور دیگر لشکر جو آپ (کسی کی سپہ سالاری) میں روانہ فرماتے ان میں سے نو میں شریک ہوا ایک مرتبہ ہمارے سپہ سالار ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے اور ایک مرتبہ اسامہ، عمربن حفص بن غیاث، انکے والد یزید بن ابی عبیدہ، سلمہ بن اکوع کہتے ہیں کہ میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شریک رہا اور جو دیگر لشکر آپ (کسی کی سپہ سالاری میں) روانہ فرماتے ان میں سے نو میں شریک ہوا ایک مرتبہ ہمارے امیر ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ تھے اور ایک مرتبہ اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment