Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1411,TotalNo:3947


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
قبیلہ جہینہ کی قوم حرقات کی طرف نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا اسامہ بن زید کو بھیجنا۔
حدیث نمبر
3947
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ أَخْبَرَنَا أَبُو ظَبْيَانَ قَالَ سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْحُرَقَةِ فَصَبَّحْنَا الْقَوْمَ فَهَزَمْنَاهُمْ وَلَحِقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ رَجُلًا مِنْهُمْ فَلَمَّا غَشِينَاهُ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَکَفَّ الْأَنْصَارِيُّ فَطَعَنْتُهُ بِرُمْحِي حَتَّی قَتَلْتُهُ فَلَمَّا قَدِمْنَا بَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أُسَامَةُ أَقَتَلْتَهُ بَعْدَ مَا قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قُلْتُ کَانَ مُتَعَوِّذًا فَمَا زَالَ يُکَرِّرُهَا حَتَّی تَمَنَّيْتُ أَنِّي لَمْ أَکُنْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ ذَلِکَ الْيَوْمِ
عمروبن محمد، ہشیم، حصین، ابوظبیان، حضرت اسامہ بن زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حرقہ کی جانب بھیجا ہم نے صبح کو اس قوم پرحملہ کرکے انہیں شکست دے دی، میں اور ایک انصاری اس قوم کے ایک آدمی کے پیچھے لگ گئے جب ہم نے اسے گھیر لیا تو اس نے کہا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، اس انصاری نے تو ہاتھ روک لیا، مگر میں نے اس کے نیزہ مار کر اسے قتل کردیا، جب ہم واپس آئے تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا، اسامہ! تم نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہنے کے بعد بھی اسے قتل کردیا، میں نے عرض کیا اس نے جان بچانے کیلئے کہا تھا، مگر آپ برابریہی فرماتے رہے، یہاں تک کہ میں نے تمنا کی کہ کاش آج سے پہلے میں اسلام نہ لایا ہوتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment