Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1418,TotalNo:3954


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ فتح (مکہ) کا بیان جو رمضان میں پیش آیا
حدیث نمبر
3954
حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ إِلَی حُنَيْنٍ وَالنَّاسُ مُخْتَلِفُونَ فَصَائِمٌ وَمُفْطِرٌ فَلَمَّا اسْتَوَی عَلَی رَاحِلَتِهِ دَعَا بِإِنَائٍ مِنْ لَبَنٍ أَوْ مَائٍ فَوَضَعَهُ عَلَی رَاحَتِهِ أَوْ عَلَی رَاحِلَتِهِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَی النَّاسِ فَقَالَ الْمُفْطِرُونَ لِلصُّوَّامِ أَفْطِرُوا وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عیاش بن ولید عبدالاعلیٰ خالد عکرمہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کی جانب رمضان میں چلے اور لوگوں کا حال مختلف تھا بعض روزہ دار تھے اور بعض بغیر روزہ کے جب آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر بیٹھے تو آپ نے دودھ یا پانی کا گلاس منگایا اور اسے اپنے ہاتھ پر رکھا پھر آپ نے لوگوں کی طرف دیکھا تو بے روزہ داروں نے روزہ داروں سے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فعل دیکھ کر کہا کہ روزہ توڑ دو عبدالرزاق معمر ایوب عکرمہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فتح (مکہ) کے سال نکلے حماد بن زید ایوب عکرمہ حضرت ابن عباس آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment