Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1417,TotalNo:3953


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ فتح (مکہ) کا بیان جو رمضان میں پیش آیا
حدیث نمبر
3953
حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي رَمَضَانَ مِنْ الْمَدِينَةِ وَمَعَهُ عَشَرَةُ آلَافٍ وَذَلِکَ عَلَی رَأْسِ ثَمَانِ سِنِينَ وَنِصْفٍ مِنْ مَقْدَمِهِ الْمَدِينَةَ فَسَارَ هُوَ وَمَنْ مَعَهُ مِنْ الْمُسْلِمِينَ إِلَی مَکَّةَ يَصُومُ وَيَصُومُونَ حَتَّی بَلَغَ الْکَدِيدَ وَهُوَ مَائٌ بَيْنَ عُسْفَانَ وَقُدَيْدٍ أَفْطَرَ وَأَفْطَرُوا قَالَ الزُّهْرِيُّ وَإِنَّمَا يُؤْخَذُ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْآخِرُ فَالْآخِرُ
محمود، عبدالرزاق، معمر، عبیدﷲ بن عبدﷲ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم دس ہزار مسلمانوں کے ساتھ رمضان میں (فتح مکہ کے لئے) مدینہ سے چلے اور اس وقت آپ کو مدینہ ہجرت کئے ساڑھے آٹھ سال ہوئے تھے تو آپ نے اور آپ کے ہمراہ دوسرے مسلمان مکہ کی طرف روانہ ہوئے کہ آپ بھی روزہ دار تھے اور دوسرے مسلمان بھی یہاں تک کہ (مقام) کدید پر پہنچے جو عسفان اور قدید کے درمیان ایک چشمہ ہے تو آپ نے بھی روزہ افطار کرلیا اور مسلمانوں نے بھی، زہری کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا آخری فعل لینا چاہئے (یعنی سفر جہاد میں روزہ نہ رکھنا چاہئے جیسا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہاں روزہ نہیں رکھا) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment