Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1382,TotalNo:3918


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ خیبر کا بیان
حدیث نمبر
3918
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ قَالَ مَشَيْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا أَعْطَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ وَتَرَکْتَنَا وَنَحْنُ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ مِنْکَ فَقَالَ إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْئٌ وَاحِدٌ قَالَ جُبَيْرٌ وَلَمْ يَقْسِمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَبَنِي نَوْفَلٍ شَيْئًا
یحییٰ بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت جبیر بن مطعم رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن عفان آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس گئے اور ہم نے عرض کیا کہ آپ نے بنو المطلب کو خیبر کے خمس میں سے حصہ دیا اور ہمیں چھوڑ دیا حالانکہ ہم (اور وہ) آپ سے قرابت میں ایک درجہ میں ہیں تو آپ نے جواب دیاکہ بنوہاشم اور عبدالمطلب ایک ہیں، جبیر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کو کچھ حصہ نہیں دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment