Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1400,TotalNo:3936


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
عمرہ قضاء کا بیان
حدیث نمبر
3936
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّه صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فَقَالَ الْمُشْرِکُونَ إِنَّهُ يَقْدَمُ عَلَيْکُمْ وَفْدٌ وَهَنَهُمْ حُمَّی يَثْرِبَ وَأَمَرَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْمُلُوا الْأَشْوَاطَ الثَّلَاثَةَ وَأَنْ يَمْشُوا مَا بَيْنَ الرُّکْنَيْنِ وَلَمْ يَمْنَعْهُ أَنْ يَأْمُرَهُمْ أَنْ يَرْمُلُوا الْأَشْوَاطَ کُلَّهَا إِلَّا الْإِبْقَائُ عَلَيْهِمْ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَ ابْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَامِهِ الَّذِي اسْتَأْمَنَ قَالَ ارْمُلُوا لِيَرَی الْمُشْرِکُونَ قُوَّتَهُمْ وَالْمُشْرِکُونَ مِنْ قِبَلِ قُعَيْقِعَانَ
سلیمان بن حرب، حمادبن زید، ایوب، سعیدبن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب جب (مکہ) آئے تو مشرکوں نے (آپس) میں کہا کہ تمہارے پاس وہ جماعت (مسلمان) آرہی ہے جسے یثرب کے بخار نے کمزور کردیا ہے- آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو (طواف کے) پہلے تین چکروں میں اکڑ کر چلنے کا حکم دیا اور دونوں رکنوں کے درمیان آہستہ چلنے کا اور تمام چکروں میں اکڑکرچلنے کا حکم آپ نے صرف مسلمانوں پر شفقت اور نرمی کرتے ہوئے نہیں دیا، ابن سلمہ، ایوب، سعیدبن جبیر، ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی روایت میں یہ زیادتی بھی ہے کہ جب نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم صلح کے سال (مکہ) تشریف لائے تو آپ نے (مسلمانوں سے فرمایا) کہ اکڑ کر چلو تاکہ مشرکین مسلمانوں کی قوت دیکھ لیں اور مشرکین کوہ قعیقعان کی جانب سے (کھڑے ہو کر) دیکھا کرتے تھے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment