Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1345,TotalNo:3881


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
جنگ حدیبیہ کا قصہ
حدیث نمبر
3881
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْلَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ فَطَافَ فَطُفْنَا مَعَهُ وَصَلَّی وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَسَعَی بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَکُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْئٍ
ابن نمیر، یعلی، اسمٰعیل سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے عبدﷲ بن ابی اوفی کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے جب کہ آپ نے عمرہ ادا کیا چناچہ آپ نے طواف کیا تو ہم نے بھی آپ کے ساتھ طواف کیا، پھر آپ نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے صفا، مروہ کے درمیان سعی فرمائی تو ہم نے بھی سعی کی اور ہم آپ کی اہل مکہ سے حفاظت کر رہے تھے کہ کوئی آپ کو تکلیف نہ دے سکے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment