کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری اور وفات کا بیان
حدیث نمبر
4102
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي لَمْ يَقُمْ مِنْهُ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ قَالَتْ عَائِشَةُ لَوْلَا ذَلِکَ لَأُبْرِزَ قَبْرُهُ خَشِيَ أَنْ يُتَّخَذَ مَسْجِدًا
صلت بن محمد ابوعوانہ ہلال بن حمید وزان عروہ بن زبیر بن عوام رضی ﷲ عنہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان ک یا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مرض الموت میں وفات سے کچھ قبل فرما رہے تھے کہ ﷲ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے نبیو کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی قبرکو سجدہ گاہ بنالیں گے تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی قبر کو کھول دیا جاتا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment