Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1892,TotalNo:4428


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر
4428
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَأَنَا أَوْلَی النَّاسِ بِهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ النَّبِيُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ تَرَکَ مَالًا فَلْيَرِثْهُ عَصَبَتُهُ مَنْ کَانُوا فَإِنْ تَرَکَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَلْيَأْتِنِي فَأَنَا مَوْلَاهُ
ابراہیم بن منذر، محمد بن فلیح، ہلال بن علی، عبدالرحمن بن ابی عمرہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر ایمان والے کامیں سب سے زیادہ اس دنیا اور آخرت میں خیر خواہ ہوں اگر تم چاہو تو اس آیت کو پڑھو کہ (النَّبِيُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ الخ) یعنی نبی ایمان والوں کا ان کی جانوں سے بھی زیادہ حقدار ہے آپ نے فرمایا جس مومن نے مال چھوڑا ہے تو اس کے وارث اس کے رشتہ دار ہوں گے اور اگر کسی کا قرض اس کے اوپر آتا ہے تو وہ میرے پاس آئے میں اس کے قرض کو ادا کروں گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment