کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ تمہارے اختیار میں کچھ نہیں ہے۔
حدیث نمبر
4210
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ عَلَی أَحَدٍ أَوْ يَدْعُوَ لِأَحَدٍ قَنَتَ بَعْدَ الرُّکُوعِ فَرُبَّمَا قَالَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ وَاجْعَلْهَا سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ يَجْهَرُ بِذَلِکَ وَکَانَ يَقُولُ فِي بَعْضِ صَلَاتِهِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ اللَّهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَفُلَانًا لِأَحْيَائٍ مِنْ الْعَرَبِ حَتَّی أَنْزَلَ اللَّهُ لَيْسَ لَکَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْئٌ الْآيَةَ
موسیٰ بن اسمعیل، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، سعید بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم جب کسی دوست یا دشمن کے لئے دعا کرتے تھے تو رکوع کے بعد سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہہ کر فرماتے، اے ﷲ! نجات دے ولید بن ولید کو سلمہ بن ہشام کو اور عیاش بن ابی ربیعہ کو، اے ﷲ! قوم مضر کو سختی سے پکڑ اور ان پر زمانہ یوسف علیہ السلام کی سی قحط سالی ڈال دے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ہمیشہ اس قسم کی دعائیں بلند آواز سے کیا کرتے تھے کبھی کبھی فجر کی نماز میں بعض قبائل عرب کے لئے ارشاد فرماتے اے ﷲ! تو لعنت بھیج فلاں اور فلاں، اور یہ آیت نازل ہوئی لَيْسَ لَکَ مِنْ الْأَمْرِ شَيْئٌ الخ یعنی اے رسول تمہارے اختیار میں کچھ نہیں ہے آخر آیت تک-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment