کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم تم کو پچھلی جماعت میں بلاتا ہے۔
حدیث نمبر
4211
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الرَّجَّالَةِ يَوْمَ أُحُدٍ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جُبَيْرٍ وَأَقْبَلُوا مُنْهَزِمِينَ فَذَاکَ إِذْ يَدْعُوهُمْ الرَّسُولُ فِي أُخْرَاهُمْ وَلَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا
عمرو بن خالد، زہیر، ابواسحاق، حضرت براء بن عازب رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں کی ایک جماعت پر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عبد ﷲ بن جبیر کو سردار بنایا مگر ان لوگوں نے اپنے سردار سے روگردانی کی چناچہ اس آیت میں اسی واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے- چناچہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ آدمی رہ گئے تھے اور باقی سب منتشر ہو گئے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment