Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1586,TotalNo:4122


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض الموت میں حضرت اسامہ بن زید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بغرض جہاد امیر لشکر بنا کر روانہ فرمانے کا بیان۔
حدیث نمبر
4122
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمَارَتِهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ فَقَدْ کُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ وَايْمُ اللَّهِ إِنْ کَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ کَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ وَإِنَّ هَذَا لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ
اسماعیل مالک عبد ﷲ بن دینار حضرت عبد ﷲ بن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی سرداری میں روم کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا اور اس لشکر میں حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ و عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ جیسے حضرات بھی شامل تھے، اسامہ کی سرداری پر بعض لوگوں نے چہ میوگوئیاں شروع کردیں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا کہ تمہاری یہ روش یعنی اسامہ بن زید پر اعتراض کوئی قابل تعجب نہیں ہے، تم اس سے پہلے اس کے باپ پر بھی اعتراض کر چکے ہو، خدا کی قسم! وہ سرداری کے لائق تھے اور مجھے سب سے زیادہ محبوب تھے، اسی طرح اسامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بھی مجھ کو پسند ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment