کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنے رشتہ داروں کو ڈرایئے۔
حدیث نمبر
4418
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ قَالَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ أَوْ کَلِمَةً نَحْوَهَا اشْتَرُوا أَنْفُسَکُمْ لَا أُغْنِي عَنْکُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ لَا أُغْنِي عَنْکُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا عَبَّاسُ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَا أُغْنِي عَنْکَ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا وَيَا صَفِيَّةُ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْکِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا وَيَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَلِينِي مَا شِئْتِ مِنْ مَالِي لَا أُغْنِي عَنْکِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا تَابَعَهُ أَصْبَغُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ
ابو الیمان، شعیب، زہری، سعید بن مسیب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ جس وقت رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اس آیت ( وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَکَ الْأَقْرَبِينَ ) یعنی اے رسول! اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے) کے نزول کے بعد کھڑے ہوئے تو ارشاد فرمایا کہ اے گروہ قریش (یا اسی جیسا کوئی اور کلمہ فرمایا) ﷲ کی اطاعت کرو کیونکہ ﷲ تعالیٰ کے ہاں میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا ہوں اے بنی عبد مناف! ﷲ کے ہاں میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا اے بنی عبد مناف! ﷲ کے ہاں میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا اے صفیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ پیغمبر خدا کی پھوپھی! میں خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا اے فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تم میرے مال سے سب کچھ لے سکتی ہو مگر جب تک نیک عمل نہیں کروگی خدا کے سامنے میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا اصبغ نے ابن وہب سے انہوں نے یونس سے انہوں نے ابن شہاب سے اس کے متابع روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment