کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ منافقین دوزخ کے نیچے کے طبقہ میں رہیں گے۔
حدیث نمبر
4252
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ کُنَّا فِي حَلْقَةِ عَبْدِ اللَّهِ فَجَائَ حُذَيْفَةُ حَتَّی قَامَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ أُنْزِلَ النِّفَاقُ عَلَی قَوْمٍ خَيْرٍ مِنْکُمْ قَالَ الْأَسْوَدُ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي اَلدَّرْکِ الْأَسْفَلِ مِنْ النَّارِ فَتَبَسَّمَ عَبْدُ اللَّهِ وَجَلَسَ حُذَيْفَةُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ فَتَفَرَّقَ أَصْحَابُهُ فَرَمَانِي بِالْحَصَا فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ عَجِبْتُ مِنْ ضَحِکِهِ وَقَدْ عَرَفَ مَا قُلْتُ لَقَدْ أُنْزِلَ النِّفَاقُ عَلَی قَوْمٍ کَانُوا خَيْرًا مِنْکُمْ ثُمَّ تَابُوا فَتَابَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ
عمر بن حفص، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، اسود سے روایت کرتے ہیں کہ ہم اور چند دوسرے لوگ عبد ﷲ بن مسعود کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک صحابی حذیفہ بن یمان آئے اور سلام کیا پھر کہا کہ نفاق ایسی بلا ہے جو تم سے اچھے لوگوں پر نازل ہو چکی ہے میں نے ذرا تعجب سے کہا سبحان ﷲ! ﷲ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ منافق دوزخ کے نچلے حصہ میں رہیں گے عبد ﷲ بن مسعود مسکرائے اور حذیفہ اٹھ کر مسجد کے ایک گوشہ میں بیٹھ گئے عبد ﷲ کے شاگرد بھی اٹھ گئے حذیفہ نے ایک کنکری میری طرف پھینکی اور اشارہ سے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ میں عبد ﷲ بن مسعود کے مسکرانے سے تعجب میں پڑ گیا کیونکہ جو کچھ میں نے کہا وہ انہوں نے اچھی طرح سمجھ لیا بیشک نفاق اس قوم پر آیا جو تم سے بہتر تھی پھر اسلام سے پھر گئی- پھر توبہ کی تو ﷲ تعالیٰ نے ان کی خطا کو معاف کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment