Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1715,TotalNo:4251


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو عورت اپنے خاوند کے لڑنے یا منہ پھیرنے سے ڈرے۔
حدیث نمبر
4251
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَإِنْ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا قَالَتْ الرَّجُلُ تَکُونُ عِنْدَهُ الْمَرْأَةُ لَيْسَ بِمُسْتَکْثِرٍ مِنْهَا يُرِيدُ أَنْ يُفَارِقَهَا فَتَقُولُ أَجْعَلُکَ مِنْ شَأْنِي فِي حِلٍّ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِکَ
محمد بن مقاتل، عبد ﷲ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک آدمی اپنی بیوی سے اچھا برتاؤ نہیں کرتا تھا اور چاہتا تھا کہ اس کو الگ کردیا جائے عورت نے کہا اچھا میں اپنا نان و نفقہ معاف کئے دیتی ہوں مگر تم مجھے طلاق مت دو اس وقت یہ آیت نازل فرمائی گئی یعنی تم آپس میں صلح کرلو یہی اچھی بات ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment