کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو کسی مسلمان کو قصداً مار ڈالے گا اس کی سزایہ ہے کہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔
حدیث نمبر
4240
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ آيَةٌ اخْتَلَفَ فِيهَا أَهْلُ الْکُوفَةِ فَرَحَلْتُ فِيهَا إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ هِيَ آخِرُ مَا نَزَلَ وَمَا نَسَخَهَا شَيْئٌ
آدم بن ابی ایاس، شعبہ، مغیرہ بن نعمان، حضرت سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اہل کوفہ کو اس آیت کے حکم میں اختلاف تھا کیونکہ بعض اسے منسوخ اور بعض غیر منسوخ مانتے تھے لہٰذا میں نے اس بات کو حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ آیت یعنی ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ﴾ الخ قتل وغیرہ کے متعلق سب سے آخر میں نازل ہوئی تھی اور منسوخ نہیں ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment