Saturday, June 11, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1896,TotalNo:4432


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے نبی اپنی ازواج سے کہہ دیجئے۔
حدیث نمبر
4432
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهَا حِينَ أَمَرَهُ اللَّهُ أَنْ يُخَيِّرَ أَزْوَاجَهُ فَبَدَأَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي ذَاکِرٌ لَکِ أَمْرًا فَلَا عَلَيْکِ أَنْ لَا تَسْتَعْجِلِي حَتَّی تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْکِ وَقَدْ عَلِمَ أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَکُونَا يَأْمُرَانِي بِفِرَاقِهِ قَالَتْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِکَ إِلَی تَمَامِ الْآيَتَيْنِ فَقُلْتُ لَهُ فَفِي أَيِّ هَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَيَّ فَإِنِّي أُرِيدُ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ
ابو الیمان، شعیب، زہری، ابوسلمۃ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جس وقت یہ آیت (آیت تخیر) نازل ہوئی تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تم سے ایک بات کہتا ہوں مگر جواب میں جلدی مت کرنا اور اپنے والدین سے اچھی طرح دریافت کرکے جواب دینا حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اچھی طرح جانتے تھے کہ میرے والدین آپ کی فرقت اور مال کی محبت کو پسند نہ کریں گے پھر آپ نے فرمایا کہ ﷲ فرماتا ہے کہ (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِکَ الخ) حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے خدمت میں عرض کیا یا رسول ﷲ! میں والدین سے کیا پوچھوں میں تو آخرت کے عیش اور ﷲ و رسول کو پسند کرتی ہوں مال کو نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment