کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگرتم اللہ رسول اور آخرت کو پسند کرو۔
حدیث نمبر
4433
وقال الیث حدثنی یونس عن ابن شہاب قال اخبرنی ابوسلمۃ بن عبدالرحمن ان عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بتخیر ازواجہ بدابی فقال انی ذاکرلک امرا فلاعلیک ان لاتعجلی حتی تستامری ابویک قالت وقد علم ان ابوی لم یکونا یامر انی بفراقہ قالت ثم قال ان اللہ جل ثنائہ قال یایھاالنی قل لازاواجک ان کنتن تردن الحیواۃ الدنیا وزینتھا الی اجرا عظیما قالت فقلت فی ای ھذا استامر ابوی فانی ارید اللہ ورسولہ والدارالاخرۃ قالت ثم فعل ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم مثل مافعلت تابعہ موسی بن اعین عن معمر عن الزھری قال اخبرنی ابوسلمہ وقال عبدالرزاق وابوسفیان المعمری عن معمر عن الزھری عن عروہ عن عائشۃ۔
لیث، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ جس وقت ﷲ تعالیٰ کا یہ حکم آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے سب سے اول مجھ سے فرمایا کہ میں تم سے ایک بات کہتا ہوں جو اب میں جلدی مت کرنا بلکہ اپنے والدین سے پوچھ کر جواب دینا یہ بات آپ نے اس غرض سے فرمائی کہ کہیں میں مال کو پسند نہ کرلوں کیونکہ والدین تو آخرت اور رسول ﷲ ہی کو پسند کریں گے اس کے بعد آپ نے فرمایا عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا! اگر تم دنیا کے مال و متاع کو پسند کرتی ہو تو پھر میں تم کو بہت سا مال دے کر خوشی سے رخصت کردوں اور اگر تم ﷲ و رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہو تو خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے بڑا اجر مقرر کیا ہے مگر شرط یہ ہے کہ تم نیکی پر قائم رہو حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ سے عرض کیا میں اس کو والدین سے کیا پوچھوں میں تو ﷲ و رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہوں پھر یہی بات حضور نے دوسری ازواج سے فرمائی اور ان سب نے بھی یہی جواب دیا موسیٰ بن اعین، معمر، زہری، ابوسلمہ، عبدالرزاق، ابوسفیان سے اس کے متابع حدیث روایت کی نیز زہری، عروہ سے وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت کرتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment