Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1647,TotalNo:4183


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ جن عورتوں کے شوہر مرجائیں۔
حدیث نمبر
4183
حَدَّثَنَي حِبَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ جَلَسْتُ إِلَی مَجْلِسٍ فِيهِ عُظْمٌ مِنْ الْأَنْصَارِ وَفِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَی فَذَکَرْتُ حَدِيثَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ فِي شَأْنِ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَلَکِنَّ عَمَّهُ کَانَ لَا يَقُولُ ذَلِکَ فَقُلْتُ إِنِّي لَجَرِيئٌ إِنْ کَذَبْتُ عَلَی رَجُلٍ فِي جَانِبِ الْکُوفَةِ وَرَفَعَ صَوْتَهُ قَالَ ثُمَّ خَرَجْتُ فَلَقِيتُ مَالِکَ بْنَ عَامِرٍ أَوْ مَالِکَ بْنَ عَوْفٍ قُلْتُ کَيْفَ کَانَ قَوْلُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمُتَوَفَّی عَنْهَا زَوْجُهَا وَهْيَ حَامِلٌ فَقَالَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ أَتَجْعَلُونَ عَلَيْهَا التَّغْلِيظَ وَلَا تَجْعَلُونَ لَهَا الرُّخْصَةَ لَنَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَائِ الْقُصْرَی بَعْدَ الطُّولَی وَقَالَ أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ لَقِيتُ أَبَا عَطِيَّةَ مَالِکَ بْنَ عَامِرٍ
حبان بن موسی، عبد ﷲ بن مبارک، عبد ﷲ بن عون، حضرت محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہیں کہ میں ایک مجلس میں موجود تھا انصار کے بڑے بڑے لوگ اور عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ بیٹھے تھے میں نے وہ حدیث بیان کی جو عبد ﷲ بن عتبہ نے سبیعہ بنت حارث کے متعلق روایت کی تھی عبدالرحمن کہنے لگے کہ عبد ﷲ بن عتبہ کے چچا ابن مسعود تو اس کے قائل نہیں تھے میں نے ذرا بلند آواز سے کہا تب تو میں نے جھوٹ بولنے میں بہت جرات کی ہے کہ جو شخص کوفہ میں بیٹھا ہے میں اس پر افترا باندھ رہا ہوں اس کے بعد میں باہر نکلا تو عامر بن مالک یا مالک بن عوف (راوی کو شک ہے) سے ملاقات ہوئی چناچہ میں نے ان سے دریافت کیا کہ بتایئے عبد ﷲ بن مسعود اس حاملہ عورت کے متعلق کیا کہتے ہیں جس کا خاوند مر جائے انہوں نے جواب دیا کہ ابن مسعود کا قول ہے کہ حاملہ وضع حمل کے بعد عدت سے خارج ہو جاتی ہے کیونکہ یہ آیت ﴿وَاُولَاتِ الاَحمَالِ﴾ الخ ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ ﴾ کے بعد اتری ہے ابوایوب کہتے ہیں کہ محمد نے بیان کیا کہ میں نے مالک بن عامر سے ملاقات کی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment