Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1648,TotalNo:4184


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ حفاظت کرو نمازوں پر خصوصاً درمیانی نماز پر کی تفسیر کا بیان۔
حدیث نمبر
4184
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَی حَتَّی غَابَتْ الشَّمْسُ مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ أَوْ أَجْوَافَهُمْ شَکَّ يَحْيَی نَارًا
عبد ﷲ بن محمد، یزید بن ہارون، ہشام، محمد، عبیدہ، حضرت علی بن ابی طالب رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (دوسری سند) عبدالرحمن، یحییٰ، ہشام، ابن سیرین، عبیدہ، حضرت علی رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ خندق کے دن فرمایا ان کافروں نے ہم کو درمیانی نماز سے روک دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا ﷲ تعالیٰ ان کی قبروں کو اور ان کے گھروں کو یا ان کے پیٹوں کو (یحییٰ راوی کو شک ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کونسا لفظ بولا) آگ سے بھر دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment