کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ زیادہ کرتا ہے ان کے لئے عذاب۔
حدیث نمبر
4412
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قَالَ ابْنُ أَبْزَی سَلْ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَی وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَقَوْلِهِ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ حَتَّی بَلَغَ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَمَّا نَزَلَتْ قَالَ أَهْلُ مَکَّةَ فَقَدْ عَدَلْنَا بِاللَّهِ وَقَدْ قَتَلْنَا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَتَيْنَا الْفَوَاحِشَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا إِلَی قَوْلِهِ غَفُورًا رَحِيمًا
سعد بن حفص، شیبان، منصور، سعید بن جبیر، ابن ابزی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے ان آیات کے بارے میں پوچھا گیا ( وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا الخ) اور دوسرے (وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ الخ) تیسرے (إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ الخ) کہ یہ آیات کب نازل ہوئیں تو آپ نے جواب میں فرمایا کہ آیت اس وقت اتری جب کہ مکہ والوں نے یہ کہا ہم تو شرک بھی کرتے رہے اور خون ناحق بھی کئے ہیں اور بے حیائی کے کام بھی کرتے ہیں تو اس وقت ﷲ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ( إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا إِلَی قَوْلِهِ غَفُورًا رَحِيمًا-)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment