کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول مگر وہ لوگ جو تائب ہو کر ایمان لے آئے۔
حدیث نمبر
4413
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ أَمَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبْزَی أَنْ أَسْأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَمْ يَنْسَخْهَا شَيْئٌ وَعَنْ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ قَالَ نَزَلَتْ فِي أَهْلِ الشِّرْکِ
عبدان، عبدان کے والد، شعبہ، منصور، حضرت سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ عبدالرحمن بن ابزی نے مجھ سے کہا کہ تم حضرت ابن عباس سے ان دو آیات کا مطلب دریافت کرو ایک ( وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَاا الخ) دوسرے (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ الخ) چناچہ انہوں نے جواب میں فرمایا کہ پہلی آیت منسوخ نہیں ہوئی ہے اور دوسری آیت مشرکوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment