کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ قرآن فجر کا حاضر کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر
4365
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَضْلُ صَلَاةِ الْجَمِيعِ عَلَی صَلَاةِ الْوَاحِدِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً وَتَجْتَمِعُ مَلَائِکَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِکَةُ النَّهَارِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا
عبد ﷲ بن محمد، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت سے نماز پڑھنا تنہا نماز پڑنے سے پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے اور صبح کی نماز بڑی عظمت والی ہے کیونکہ اس میں دن رات کے فرشتے جمع ہوتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم چاہو تو اس آیت کو پڑھ لو ﴿ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا﴾-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment