Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1708,TotalNo:4244


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے مومن اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر
4244
حدثنا محمد بن یوسف عن اسرائیل عن ابی اسحاق عن البراء قال لمانزلت لایستوی القاعدون من المومنین قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ادعو فلانا فجآء ومعہ الدواۃ واللوح او الکتف فقال اکتب لایستوی القاعدون من المومنین والمجاہدون فی سبیل اللہ وخلف النبی صلی اللہ علیہ وسلم ابن ام مکتوم فقال یارسول اللہ اناضریرفنزلت مکانھا لا یستوی القاعدون من المومنین غیراولی الضرر والمجاہدون فی سبیل اللہ۔
محمد بن یوسف، اسرائیل، ابی اسحاق، حضرت براء بن عازب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زید بن ثابت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو بلاؤ وہ دوات اور قلم اور ہڈی لئے ہوئے آئے تو آپ نے فرمایا یہ آیت لکھو لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ الخ ابن ام مکتوم آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ اے ﷲ کے رسول! میں تو ایک نابینا شخص ہوں اور جہاد کے قابل نہیں ہوں تو اس وقت یہ الفاظ نازل ہوئے کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے (سوائے معذوروں کے) اور ﷲ کے راستہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے (یعنی مجاہدین کا درجہ بہت بلند ہے)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment