کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ پانچویں مرتبہ تہمت لگانے والا یہ کہے کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو۔
حدیث نمبر
4394
حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ رَجُلًا رَأَی مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا أَيَقْتُلُهُ فَتَقْتُلُونَهُ أَمْ کَيْفَ يَفْعَلُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمَا مَا ذُکِرَ فِي الْقُرْآنِ مِنْ التَّلَاعُنِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قُضِيَ فِيکَ وَفِي امْرَأَتِکَ قَالَ فَتَلَاعَنَا وَأَنَا شَاهِدٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَارَقَهَا فَکَانَتْ سُنَّةً أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَکَانَتْ حَامِلًا فَأَنْکَرَ حَمْلَهَا وَکَانَ ابْنُهَا يُدْعَی إِلَيْهَا ثُمَّ جَرَتْ السُّنَّةُ فِي الْمِيرَاثِ أَنْ يَرِثَهَا وَتَرِثَ مِنْهُ مَا فَرَضَ اللَّهُ لَهَا
سلیمان بن داؤد، ابوربیع، فلیج، زہری، سہل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول ﷲ! آپ یہ بتایئے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کسی دوسرے سے زنا کرتے ہوئے دیکھے اور وہ اسے مار ڈالے تو تم لوگ اسے قتل کردو گے یا اگر وہ نہ مارے تو پھر کیا کرے؟ اس وقت خدا کی طرف سے ان کے متعلق ملاعنہ کی آیت نازل فرمائی گئی اس و قت آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے عویمر سے فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ نے تمہارے اور تمہاری بیوی کے معاملہ میں لعنت بھیجنے کا حکم نازل فرمایا ہے چناچہ عویمر نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ملاعنہ کیا اور میں بھی اس وقت موجود تھا مگر پھر عویمر نے کہا اس سے میری تسلی نہیں ہوئی آپ نے طلاق کا حکم دیا عورت اس وقت حاملہ تھی عویمر نے کہا یہ میرا نطفہ نہیں آخر لڑکا پیدا ہوا تو لوگوں نے اس کو ماں کی طرف منسوب کردیا اس کے بعد میراث میں بیٹا ماں کا وارث ہوگا اور ماں بیٹا کی، اور اسے اتنا حصہ ملے گا جو کتاب ﷲ میں موجود ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment