Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1617,TotalNo:4153


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہا اے ایمان والو! تم پر قصاص فرض کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر
4153
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَکْرٍ السَّهْمِيَّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الرُّبَيِّعَ عَمَّتَهُ کَسَرَتْ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ فَطَلَبُوا إِلَيْهَا الْعَفْوَ فَأَبَوْا فَعَرَضُوا الْأَرْشَ فَأَبَوْا فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَوْا إِلَّا الْقِصَاصَ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقِصَاصِ فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُکْسَرُ ثَنِيَّةُ الرُّبَيِّعِ لَا وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَا تُکْسَرُ ثَنِيَّتُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَنَسُ کِتَابُ اللَّهِ الْقِصَاصُ فَرَضِيَ الْقَوْمُ فَعَفَوْا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللَّهِ لَأَبَرَّهُ
عبد ﷲ بن منیر، عبد ﷲ بن بکرسہمی، حمید، حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میری پھوپھی ربیع نے ایک عورت کا دانت توڑ دیا جو سامنے کا تھا، ربیع کے رشتہ داروں نے معافی کو کوشش کی مگر عورت کے رشتہ داروں نے معاف نہیں کیا آخر معاملہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور قصاص کیا مطالبہ ہوا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے قصاص کا حکم جاری کردیا ربیع کے بھائی انس بن نضر نے کہا، یا رسول ﷲ! کیا واقعی ربیع کا دانت توڑدیا جائے گا، میں اس ﷲ کی قسم! کھا کر کہتا ہوں کہ جس نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو سچا نبی بنا کر مبعوث فرمایا ہے ربیع کا دانت نہ توڑا جائے گا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا، اے انس! ﷲ کی کتاب قصاص کا حکم دیتی ہے اس کے بعد یہ ہوا کہ عورت کے رشتہ دارمعاف کرنے پر راضی ہو گئے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اگر ﷲ کی قسم کھائیں تو ﷲ تعالیٰ ان کی قسم کو پورا کردیتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment