کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جس وقت ابراہیم علیہ السلام نے کہا کہ میرے رب مجھے دکھادے کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کر تا ہے؟
حدیث نمبر
4188
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْنُ أَحَقُّ بِالشَّکِّ مِنْ إِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ رَبِّ أَرِنِي کَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَی قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَی وَلَکِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي فَصُرْهُنَّ قَطِّعْهُنَّ
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابی سلمہ، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے زیادہ تو ہم کو شک کرنا چاہئے تھا، جب کہ انہوں نے کہا اے رب! مجھے دکھا کہ تو مردے کوکس طرح زندہ فرماتا ہے؟ ﷲ نے جواب دیا کیا تم کویقین نہیں ہے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا اے رب! یقین تو ہے مگر دیکھ لوں گا تو دل کو اطمینان حاصل ہوجائے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment