کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ جن مردوں کا انتقال ہوجائے اور بیویاں چھوڑ جائیں کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر
4187
حَدَّثَنِا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ قُلْتُ لِعُثْمَانَ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا إِلَی قَوْلِهِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ قَدْ نَسَخَتْهَا الْأُخْرَی فَلِمَ تَکْتُبُهَا قَالَ تَدَعُهَا يَا ابْنَ أَخِي لَا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَکَانِهِ قَالَ حُمَيْدٌ أَوْ نَحْو هَذَا
عبد ﷲ بن ابی الاسود، حمید بن الاسود، یزید بن زریع، حبیب بن شہید، ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عبد ﷲ بن زبیر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت عثمان رضی ﷲ عنہ سے کہا کہ یہ آیت تو غیر اخراج تک منسوخ ہے تو آپ نے اسے قرآن میں کیوں درج کرلیا ہے؟ انہوں نے فرمایا اے میرے بھائی کے بیٹے! میں کسی آیت کو اس کی جگہ سے بدل نہیں سکتا ہوں، حمید (راوی حدیث) کہتے ہیں کہ آپ نے کچھ ایسا ہی فرمایا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment