کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ کسی کو اللہ کا شریک مت بناؤ۔
حدیث نمبر
4130
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَکَ قُلْتُ إِنَّ ذَلِکَ لَعَظِيمٌ قُلْتُ ثُمَّ أَيُّ قَالَ وَأَنْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَکَ قُلْتُ ثُمَّ أَيُّ قَالَ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِکَ
عثمان بن ابی شیبہ جریر منصور ابووائل عمر بن شرجیل حضرت عبد ﷲ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ خدا کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کیا ہے آپ نے جواب دیا یہ کہ تم کسی کو ﷲ کے برابر قرار دے دو، حالانکہ اسی نے سب کو پیدا کیا ہے میں نے عرض کیا صحیح ہے اور اس کے بعد دوسرا گناہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا اپنی اولاد کو اس اندیشہ سے مار ڈالنا کہ ان کو کھلانے اور پرورش کرنا پڑے گا میں نے کہا صحیح ہے، اس کے بعد پھر بڑا گناہ کیا ہے؟ فرمایا، اپنے ہمسایہ کی بیوی کے ساتھ زنا کرنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment