کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ کہہ دو تم ان کو بلاؤ جن کو تم نے خدا کے سوا معبود بنایا ہے۔
حدیث نمبر
4362
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ إِلَی رَبِّهِمْ الْوَسِيلَةَ قَالَ کَانَ نَاسٌ مِنْ الْإِنْسِ يَعْبُدُونَ نَاسًا مِنْ الْجِنِّ فَأَسْلَمَ الْجِنُّ وَتَمَسَّکَ هَؤُلَائِ بِدِينِهِمْ زَادَ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ قُلْ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُمْ
عمرو بن علی، یحییٰ، سفیان، سلیمان، ابراہیم، ابومعمر،حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ یہ آیت (إِلَی رَبِّهِمْ الْوَسِيلَةَ) ان کے حق میں ہے جو جنوں کی عبادت کرتے تھے جنات مسلمان ہو گئے مگر یہ لوگ ویسے ہی رہے اشجعی نے سفیان سے اور سفیان نے اعمش سے جو روایت کی ہے اس میں وہ اتنا اور زیادہ کرتے ہیں کہ اس آیت کا شان نزول ہی یہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment