کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ گھروں میں پشت کی طرف سے دیوار پھاند کر داخل ہوا جائے۔
حدیث نمبر
4166
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کَانُوا إِذَا أَحْرَمُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَتَوْا الْبَيْتَ مِنْ ظَهْرِهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَکِنَّ الْبِرَّ مَنْ اتَّقَی وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا
عبیدﷲ بن موسی، اسرائیل، ابواسحق، حضرت براء بن عازب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جاہلیت کے زمانہ میں عرب کے لوگ احرام کی حالت میں جب اپنے گھر آتے تو مکان کی پشت کی طرف سے دیوار پھاند کر یا چھت پر چڑھ کر آتے تھے اس کے لئے ﷲ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment