کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
ارشاد باری تعالیٰ کہ تمہارے لئے حلال نہیں ہے۔
حدیث نمبر
4229
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَذَکَرَهُ أَبُو الْحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلَا أَظُنُّهُ ذَکَرَهُ إِلَّا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ قَالَ کَانُوا إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ کَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ إِنْ شَائَ بَعْضُهُمْ تَزَوَّجَهَا وَإِنْ شَائُوا زَوَّجُوهَا وَإِنْ شَائُوا لَمْ يُزَوِّجُوهَا فَهُمْ أَحَقُّ بِهَا مِنْ أَهْلِهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِکَ
محمد بن مقاتل، اسباط بن محمد، شیبانی، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے شیبانی نے کہا کہ اس روایت کو ابوالحسن سوائی نے بھی نقل کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے بھی حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کی ہے انہوں نے کہا یہ آیت يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ الخ یعنی اے ایمان والو! تمہارے لئے حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بنو اور نہ انہیں اس لئے بند رکھو کہ جوتم نے دیا ہے اس میں سے واپس لے لو اس وقت اتری کہ جب کوئی شخص مر جاتا تو اس کے وارث اس کی عورت کے مالک بن جاتے اگر چاہتے تو خود نکاح کرتے اگر چاہتے تو کسی اور کے ساتھ کردیتے اور اگر چاہتے تو یونہی بغیر نکاح کے اسے رہنے دیتے چناچہ یہ آیت اسی معاملہ کے بارہ میں نازل ہوئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment