Sunday, June 5, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1714,TotalNo:4250


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے رسول لوگ آپ سے عورتوں کی میراث کے متعلق پوچھتے ہیں۔
حدیث نمبر
4250
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا يَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَائِ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيکُمْ فِيهِنَّ إِلَی قَوْلِهِ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ قَالَتْ عَائِشَةُ هُوَ الرَّجُلُ تَکُونُ عِنْدَهُ الْيَتِيمَةُ هُوَ وَلِيُّهَا وَوَارِثُهَا فَأَشْرَکَتْهُ فِي مَالِهِ حَتَّی فِي الْعَذْقِ فَيَرْغَبُ أَنْ يَنْکِحَهَا وَيَکْرَهُ أَنْ يُزَوِّجَهَا رَجُلًا فَيَشْرَکُهُ فِي مَالِهِ بِمَا شَرِکَتْهُ فَيَعْضُلُهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اس آیت يَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَائِ قُلْ اللَّهُ  الخ سے مراد وہ آدمی ہے جو کسی یتیم عورت کا وارث ہو اور اس کے کسی مال میں شریک بھی ہو اور پھر اس سے نکاح بھی کرنا چاہے اور دوسرے سے نکاح کرنے کو برا جانے اس لئے کہ وہ غیر آدمی اس کے مال میں اس کے شریک ہوجائے گا لہذا اس بنا پر عورت کو دوسرے سے نکاح کرنے سے روکے چناچہ اس کے لئے یہ ہدایت نازل فرمائی گئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment