کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قراء صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
4651
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ أُبَيٌّ أَقْرَؤُنَا وَإِنَّا لَنَدَعُ مِنْ لَحَنِ أُبَيٍّ وَأُبَيٌّ يَقُولُ أَخَذْتُهُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَتْرُکُهُ لِشَيْئٍ قَالَ اللَّهُ تَعَالَی مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا
صدقہ بن فضل، یحییٰ، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے کہا کہ ابی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ ہم میں سب سے بڑے قاری ہیں اور ہم ابی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی بعض قرات کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن ابی کہتے ہیں کہ میں نے اس کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے دہن مبارک سے سیکھا ہے اس لئے ہم اس کو کسی بناء پر چھوڑ نہیں سکتے حالانکہ ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس آیت کو ہم منسوخ کردیتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس کے مثل ہم دیتے ہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment