کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
دل لگنے تک قرآن شریف پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
4704
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَئُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُکُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَأَبَانُ وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا قَوْلَهُ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ وَجُنْدَبٌ أَصَحُّ وَأَکْثَرُ
عمروبن علی، عبدالرحمن بن مہدی، سلام بن ابی مطیع، ابوعمران جونی، حضرت جندب کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک تمہارادل لگا رہے قرآن پڑھتے رہو اور جب دل اچاٹ ہوجائے نہ پڑھو، سلام بی ابی مطیع کی حارث بن عبید اور سعید بن زید نے متابعت کی ہے جوابوعمران سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے یہ بات جندب سے سنی ہے یعنی آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کا قول نہیں ہے، ابن عون کہتے ہیں ابوعمران سے روایت ہے جو عبد ﷲ بن صامت سے روایت کرتے ہیں کہ اس قول کو وہ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کا قول بیان کرتے ہیں، مگر جندب کی روایت درست وصحیح ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment