کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
دل لگنے تک قرآن شریف پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
4705
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ آيَةً سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافَهَا فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کِلَاکُمَا مُحْسِنٌ فَاقْرَأَا أَکْبَرُ عِلْمِي قَالَ فَإِنَّ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ اخْتَلَفُوا فَأُهْلِکُوا
سلیمان بن حرب، شعبہ، عبدالملک بن میسرہ، عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک شخص کو ایک آیت پڑھتے ہوئے سنا جس کو میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس طرح نہیں سنا تھا تو میں ہاتھ پکڑ کر اس کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس لے گیا، آپ نے فرمایا کہ تم دونوں قرآن اچھا (درست) پڑھتے ہو، شعبہ کہتے ہیں میراغالب گمان ہے کہ آپ نے فرمایا جولوگ تم سے پہلے تھے وہ اختلاف (ہی) کی وجہ سے ہلاک ہو گئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment